فیچر کالمز

لپ اسٹک بناؤ سنگھار کا لازمی حصہ

سجنا سنورنا ہر خاتون کو پسند ہے اس کے لئے مختلف طریقے استعمال کئے جاتے ہیں ۔۔ انسانی تاریخ کے آغاز سے ہی اپنے آپ کو سنوارنے اور سجانے کا بھی آغاز ہو گیا ۔ یہی وجہ ہے کہ میک اپ انڈسٹری کا جلد آغاز ہو گیا ۔۔ اور اس انڈسٹری کو آج تک زوال کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، جب دنیا میں بدترین معاشی بحران تھا اُس وقت بھی یہ انڈسٹری اپنے عروج پر تھی ۔۔ میک اپ میں مختلف آئٹمز استعمال کی جاتی ہیں جن میں سب سے اہم لپ سٹک ہے ۔ خواتین عام طور پر اپنے لباس کے ساتھ میچنگ لپ سٹک کی متلاشی ہوتی ہیں اور ملنے پر اُن کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا ۔۔ اور آج کل لپ سٹک کی مختلف ورائٹی بازاروں میں باآسانی دستیاب ہے ۔ لیکن اس کے باوجود خواتین بہتر سے بہتر ورائٹی کی تلاش میں رہتی ہیں ۔جن میں سے پانچ ایسی ہیں جو خواتین کو بہت پسند ہیں جن کا استعمال کرنا ہر خاتون پسند کرتی ہے۔

میک اپ مصنوعات میں لپ اسٹک ایک ایسی چیز ہے جس کے بہت سارے شیڈز خواتین اپنے پاس رکھنا پسند کرتی ہیں اور اِس کے لیے پیسے بھی خرچ کرتی نظر آتی ہیں لیکن اب فضول خرچی کرنے کے بجائے صرف 5 ایسے شیڈز کی لپ اسٹکس خریدیں جو ہر دور کے فیشن کے لیے بہترین ہیں۔

ہر عورت دوسری عورت سے مقابلے کی دوڑ میں ہے کہ میرے پاس زیادہ سے کپڑے، جوتے ، میک اپ وغیرہ وغیرہ ہو، اِسی مقصد کے لیے خواتین کے پاس حد سے زیادہ لپ اسٹک شیڈز کے ذخائر پائے جاتے ہیں اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ خواتین مہنگے مہنگے برانڈز کی لِپ اسٹک خرید تو لیتی ہیں لیکن صرف ایک بار استعمال کرتی ہیں۔

اب پیسے ضائع کرنے کے بجائے اسمارٹ ورک کریں اور لِپ اسٹک کے صرف 5 ایسے شیڈز خریدیں جو ہر دور کے فیشن کے لیے بہترین ہیں۔

سُرخ (Red):

خواتین کے لیے 5 بہترین لِپ اسٹکس

سُرخ رنگ لِپ اسٹک کا ایک ایسا شیڈ ہے جو ہر خاتون کی میک اپ کِٹ میں لازمی موجود ہوتا ہے اور یہ شیڈ کسی بھی خاتون کی شخصیت کو نِکھارتا ہے، اِس سے دیکھنے والے خاتون کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

سُرخ رنگ کی لِپ اسٹک ہر طرح کی رنگت پر اچھی لگتی ہے پھر چاہے سانولا رنگ ہو یا گورا ہو، اِس کے علاوہ یہ شادی بیاہ، پارٹی ہر طرح کے ایونٹ میں لگانے والی کی طرف توجہ کا مرکز بنتی ہے۔ سُر خ لِپ اسٹک ماضی، حال اور مستقبل کے فیشن میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی لِپ اسٹک ہے۔

گلابی (Pink):

خواتین کے لیے 5 بہترین لِپ اسٹکس

گلابی رنگ لِپ اسٹک کا شید ہر لڑکی لگانا پسند کرتی ہے اور یہ دِن کےمیک اپ کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے کیونکہ دِن میں ہلکا اور سافٹ پیک اپ اچھا لگتا ہے۔

خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ گلابی لِپ اسٹک کا درمیانہ شیڈ خرید لیں جو نہ زیادہ ہلکا اور نہ زیادہ گہرا ہو، اِس سے فائدہ یہ ہوگا کہ آپ گلابی لِپ اسٹک  کو کسی دوسری رنگ کی لِپ سٹک کے ساتھ بھی لگا سکتے ہیں، اِس طرح آپ بچت کرتے ہوئے نئے نئے شیڈز دریافت کر سکتے ہیں۔

براؤن(Brown):

خواتین کے لیے 5 بہترین لِپ اسٹکس

براؤن رنگ کی لِپ اسٹک لڑکیوں کے ساتھ زیادہ عُمر کی خواتین بھی لگا سکتی ہیں، اکثر خواتین گہرے رنگ کا لباس زیب تن کرتی ہیں تو اُس کے ساتھ براؤن شیڈ اچھا لگتا ہے۔

اس کے لیے آپ درمیانے شیڈ کی براؤن لِپ اسٹک خرید لیں اور پھر اگر آپ کو زیادہ گہری لِپ اسٹک لگانی ہے تو آپ 2 سے 3 بار وہ ہی شیڈ لگائیں اور اگر ہلکا شیڈ چاہیے تو صرف ایک بار لگائیں۔

جامنی(Purple):

خواتین کے لیے 5 بہترین لِپ اسٹکس

گلابی شیڈ کے بعد جامنی لِپ اسٹک کا ایک ایسا شیڈ ہے جو زیادہ استعمال کیا جا تا ہے اور یہ بھی ہر طرح کے لباس پر اچھا لگتا ہےلہٰذا اگر آپ کے پاس گلابی لِپ اسٹک ہے تو آپ اُس کے ساتھ جامنی لِپ اسٹک کو بھی لگا سکتے ہیں اِس طرح ایک نیا شیڈ دریافت ہوجائے گا۔

اسکِن (Nude):

خواتین کے لیے 5 بہترین لِپ اسٹکس

اسکِن رنگ کی لِپ اسٹک عام طور پر یونیورسٹی اور آفس جانے والی خواتین لگاتی ہیں اور یہ شیڈ لگانے سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ قُدرتی رنگ ہو کیونکہ یہ ہلکا شیڈ ہوتا ہے اور اِس شیڈ کے ساتھ آپ اگر کسی بھی دوسرے رنگ کی لِپ اسٹک لگائیں تو ایک اچھا شیڈ بنے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close