اہم خبریں

کارکردگی صفر والے وزرا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے امریکہ سے واپسی پر کارکردگی بہتر نہ بنانے والے وزرا کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ،اگر وزیر رہنا ہے تو کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانا ہوگا ،اس اعلان کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر وزرا کی تبدیلی اور ان کے قلمدان تبدیل ہونے کا بھی امکان پیدا ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق

اجلاس میں تحریک انصاف  کے ایم این اے ارباب عامر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے وزیراعظم سے شکایت کی کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لیے وقت بھی نہیں دیتے جب کہ حلقوں سے عوامی پریشر ہے لیکن کوئی کام ہو رہے نہ ہی بات سن رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کررہا ہوں، اور ارکان کے تحفظات سننے کے لیے خود ملاقاتیں کروں گا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی نورعالم اس وقت کیوں نہیں بولے، گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہی ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان  بعض وزرا کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں جبکہ بعض وزرا کی کارکردگی کو سراہتے ہیں ۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ امور پر کابینہ کو بریفنگ دی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close