بین الاقوامی

پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ کا بھارت کو کرار جواب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر بھارت نے بے بنیاد اور لغویات پر مبنیٰ پروپیگنڈا کیا  اور کئی طرح کے ایشوز اٹھانے کی کوشش کی مگر اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے بھارت کے غبارے سے خوب ہوا نکالی اور اُن کی جھوٹوں سے بھری پٹاری بیچ چوراہے پھوڑ ڈالی ۔۔ ذوالقرنین چھینہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

مودی حکومت سیکولربھارت کےنظریےکابھی قتل کررہی ہے، بھارت30سال سےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا سفاک چہرہ بےنقاب کیا۔ گاندھی کو قتل کرنے والے آج سیکولر انڈیا کے نظریے کو قتل کررہے ہیں، آر ایس ایس کو 3 بار بھارت میں پابندی کا شکار ہونا پڑا، کیا بھارت کے پاس اتنا حوصلہ ہے کہ وہ عالمی مبصرین کو سب دکھا سکے۔

ذوالقرنین چھینہ نے مزید کہا  کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکا ذکرتک کرنےسےکترارہا ہے، کشمیریوں کوبولنےکی اجازت دینےسےبھارت کیوں گھبرارہاہے، گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن نےدہشت گردی کااعتراف کیا، بھارت کوپہلوخان کے قاتلوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close