بین الاقوامی

افغان صدر کی ریلی پر حملہ اڑتالیس افراد ہلاک

امریکہ کے مذاکرات منسوخ کرنے کے بعد افغان طالبان کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اڑتالیس افراد ہلاک جبکہ اسی سے زائد زخمی ہو گئے ۔تاہم اشرف غنی حملے میں محفوظ رہے ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ مقناطیسی بم کا دھماکا تھا جسے ایک پولیس موبائل میں نصب کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار نے بتایا کہ افغان صدر کا جلسہ اور ریلی جاری تھی کہ اس دوران داخلی مقام پر دھماکا ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close