بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم جاری

بھارتی فوج کی تازہ کارروائی کے نتیجے میں تین کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ۔بھارتی فوج نے جموں میں گولیاں مار کر دو نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا۔ اخلاق احمد خان نامی نوجوان کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد جانی پور اسٹیشن منتقل کیا جہاں اسے شہید کردیا گیاجبکہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو بیالیس روز گزر گئے ہیں جس کے باعث کشمیری گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں تمام ذرائع مواصلات بھی بند ہیں خوراک  اور ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے ۔ دنیا بھارتی حکومت پر لاک ڈاؤن فوری ختم کرنے کےلئے زور دے رہی ہے تاہم بھارت ٹس سے مس نہیں ہو رہا ۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close