اہم خبریں

عید سادگی سے منائی جائے گی

کشمیری میں جاری بھارتی مظالم  اور حالیہ اقدامات کے  پیش نظر پاکستان میں عید سادگی سے منائی جائے گی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر جل رہا ہے اور لہولہان ہے، عید کے موقع پر کشمیریوں کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، حکومت عیدالاضحٰی سادگی سے منائے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیریوں کو نماز جمعہ کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ آر ایس ایس کا مائنڈ سیٹ اور مودی کی دہشت گردی کا اصل چہرہ ہے۔ بھارتی ہٹلر مودی نے پیلٹ گن سے نوجوانوں کی بینائی چھین لی لیکن اس سے کشمیریوں کی جدوجہد کم نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close