پاکستان

کراچی پھر پانی پانی ، بارش ہوئی بجلی غائب سڑکوں پر پانی

کراچی کے باسی جائیں تو جائیں کدھر، بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور بجلی کی بندش سے زندگی اجیرن ہو گئی جبکہ بارش کے باعث ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، تین افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک جبکہ چھ جانور بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، محمودآباد، پی ای سی ایچ ایس، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، بہادرآباد، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے باعث منگھوپیر کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق  ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ رئیس نواب کے نام سے ہوئی ہے۔رئیس نواب گھر میں پانی کی موٹر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ادھر سولجر بازار کے علاقے لال فلیٹ کے قریب پارکنگ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک گائے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی اور اس میں کرنٹ موجود تھا۔ 17 سالہ کیف نے مردہ گائے کو ہاتھ لگایا تو خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close