پاکستان

ایل این جی کیس ، مفتاح اسماعیل بھی گرفتار

نیب ٹیم نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا ، مفتاح اسماعیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں مستقل ضمانت کے لے پہنچے تھے مگر عدالت نے اُن کی درخواست مسترد کر دی تو انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ دوسری طرف سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیئے کہ آج جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں کیا کل وہ بھی ملزم ہوں گے ؟ آج اگر ایل این جی کے معاہدوں پر دستخط کریں گے کل وہ بھی ملزم ہوں گے ؟۔

دلائل کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے موجودہ حکومت کی ٹرمینل تھری کی سمری بھی منگوا لی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا اب حکومت ہر کام کے لئے نیب سے این او سی لے گی ؟ کیا وزیر پٹرولیم اپنی سمری وزیراعظم کے بجائے چئیرمین نیب کو بھیج دیا کریں ؟ موجودہ حکومت اس معاملے پر کیا کر رہی ہے ؟ اگر خزانے کو نقصان ہو رہا ہے تو یہ حکومت کیوں نہیں روکتی ؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close