شوبز

بارش میں بھیگے شوبز ستاروں کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت

آج کل برسات کا موسم ہے اور چار سو بارش برس رہی ہے ،جس کے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام اور بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے تاہم لوگ بارش میں بھیگنے کیلئے پرجوش نظر آئے اور تو اورشوبز کے ستاروں نے بھی اس موسم کا خوب لطف اٹھایااور بارش میں موج مستی کرتے اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔اداکارہ مہوش حیات بارش کا آغاز ہوتے ہی اپنی چھت پر پہنچ گئیں،منال خان بھی اس موقع پر نہایت خوش نظر آئیں،سجل علی بارش کے موقع پر اپنے دوستوں کے ساتھ انجوائے کرتی رہیں جبکہ خوشگوار موسم میں حنا الطاف ساحل سمندرپر پہنچ گئیں ۔ ثروت گیلانی نے بارش کا لطف اپنے شوہر کیساتھ بارش میں بھیگ کراٹھایا،شازیہ خان بھی اس موقع پر اپنی چھت پر پہنچ گئیں،شہروز سبزواری شاید ٹریفک میں پھنسے رہے ۔حرا مانی اس موقع پر بھی کسی فلمی ہیروئن سے کم نظر نہیں آئیںاورسڑک پر نکل آئیں جبکہ یاسر نواز اور نیلم منیر نے بارش کا لطف ایک ساتھ اٹھایا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close