پاکستان

پٹرول بم تیار، پانچ روپے پندرہ پیسے بڑھانے کی تجویز

حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی ہیں ۔ امکان ہے کہ یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا ۔ اوگرا کی بھیجی گئی سمری کے مطابق  آئندہ ماہ کےلئے پٹرول کی قیمت 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی ہے۔سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔اوگرا نے اپنی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close