شوبز

کیریئرکا آغاز فلم اٹس ٹو مچ سے کیا ، ارمینہ خان

اداکارہ ارمینہ خان نے شائقین کے تمام سوالوں کا جواب دے دیا ، اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اُنہوں نے اداکاری کا آغاز بولی ووڈ سے کیا ۔فلم ’جانان‘ کی ہیروئن ارمینہ خان نے بتایا ہے کہ انہیں بھارت اور برطانیہ کے اشتراک سے بننے والی فلم ’اٹس ٹو مچ ‘کے لیے پیش کش ہوئی، اس آفر کے بعد ہی اداکاری میں قدم رکھا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے آڈیشن کے وقت بہت خوفزدہ تھی، فلم کے لیے انتخاب کے بعد تامل فلموں کے ہیرو پشکر جوگ کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ فلم ’اٹس ٹو مچ‘ نومبر 2013ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس کی عکس بندی لندن میں ہوئی  تھی ۔۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close