بین الاقوامی

برطانیہ کا نیا وزیراعظم کون؟

برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ بورس جانسن اس سے پہلے میئر لندن اور وزیر خارجہ بھی رہے ، اُنہوں نے بانوے ہزار سے زائد ووٹ لے کر اپنے مدمقابل جرمی ہنٹ کو شکست سے دوچار کیا ۔تھریسامے آج اپنا آخری خطاب کریں گے ۔ برطانوی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 10 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم مختلف مراحل میں ہونے والے اس انتخاب کے آخر تک پہنچتے پہنچتے صرف 2 امیدوار جیرمی ہنٹ اور بورس جانسن میدان میں رہے گئے۔ یوں یہ مقابلہ موجودہ اور سابق وزرائے خارجہ کے درمیان ہوا۔

55 سالہ بورس جانسن 2016 سے 2018 کے درمیان بطور وزیر خارجہ خدمات انجام دیتے آئے ہیں تاہم وزیراعظم تھریسامے کی ’بریگزٹ ڈیل‘ سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوگئے تھے جب کہ وہ 2008 سے 2016 تک لندن کے میئر بھی رہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close