کاروبار

دنیا میں پاکستانی آم کی مانگ میں اضافہ ہو گیا

اس دفعہ آم کی فصل آنے میں دس سے پندرہ دن تاخیر ہوئی مگر پاکستانی آم مارکیٹ میں آیا اور چھا گیا ۔یو اے ای  میں پاکستانی آم کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، یہاں سندھڑی، دسہری، انور رٹول، چونسا اور کالا چونسا بھی امارات لائے جاتے ہیں۔ سندھڑی آم کو اُس کے عمدہ ذائقے، سنہری رنگت اور سائز کے باعث دُنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

دُبئی میں مقیم آموں کے پاکستانی تاجر محمد افضل نے بتایا کہ اس بار پاکستان میں آموں کی فصل 10 سے 15 دِن کی تاخیر سے تیار ہوئی ہے۔ اسی وجہ سے امارات کے لوگوں کو بھی اپنے من پسند پھل کے لیے کافی عرصہ انتظار کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ 2015ء کے بعد سے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کو آموں کی برآمد میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔ اس کی وجہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے آموں کے لیے لکڑی کے کریٹس، بکسوں اور کیسز کے استعمال پر پابندی عائد کرنا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close