کاروبار

ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ہونے والے مسلسل اضافے کے باعث سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ، پانچ سو روپے اضافے کے بعد سونا پچھہتر ہزار پانچ سو روپے فی تولہ ہو گیا،عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1350 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 500 اور 430 روپے کا اضافہ ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 75  ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 64 ہزار 730 روپے ہوگئ

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close