اہم خبریں

بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان کا جواب مختلف اور حیران کن ہوگا ۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے بھارت جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے دفاع کا حق رکھتے ہیں

 

پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جنگی جنون میں اضافہ ہوا تو پاک فوج  کا موقف بھی سامنے آ گیا ۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اس بات پاکستان کا جواب مختلف اور حیران کن ہوگا ۔۔بھارت جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے اور ہم بھی اپنے وطن کا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آخری سانس اور آخری گولی تک وطن کے لئے لڑیں گے ۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ماضی میں کیا کچھ ہوا اس پر بھی بھر پور روشنی ڈالی اور کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک شخص فورسز کی موجودگی میں کنٹرول لائن عبور کرے اور دور دراز کے علاقے میں جا کر حملہ کر دے ۔۔ اگر ایسا ہوا ہے تو فورسز کیا کر رہی تھیں ؟ بھارت کو ہمارے اوپر سوال اٹھانے کی بجائے اپنی فورسز کو چیک کرنے کی ضرورت ہے ۔۔ میجر جنرل آصف غفور نے  بھارتی میڈیا کے کردار کے حوالے سے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جنگ کے لئے کام کیا جبکہ پاکستانی میڈیا نے انتہائی ثبت رپورٹنگ کی ۔۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ اسد درانی نے  ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی اُن کی پنشن اور دیگر مراعات روک دی گئی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close