اہم خبریں

طویل جسمانی ریمانڈ ختم، احتساب عدالت نے خواجہ برادران کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔۔مزید ریمانڈ کی نیب کی درخواست مسترد کر دی

KHAWAJA BROTHERS,JUDICIAL REMAND,SENT TO JAIL, COURT REJECTED NAB APPEAL

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائیٹی کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے  کی نیب کی اپیل مسترد کردی ۔۔نیب کے وکیل  نے عدالت سے استدعا کی کہ خواجہ برادران پیراگون پاؤسنگ سوسائیٹی کے مالک ہیں اور کروڑوں روپے کے غبن میں ملوث ہیں لہٰذا مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاہم خواجہ برادران کے وکیل نے موقف اپنایا کہ چونکہ نیب کا کیس جھوٹ پر مبنی ہے ۔خواجہ برادران ہاؤسنگ سوسائیٹی کے مالک نہیں ہیں اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے ۔۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد نیب کی اپیل مسترد کر دی اور خواجہ برادران  کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اتنے طویل ریمانڈ کی ضرورت نہ تھی ۔۔واضح رہے کہ نیب نے گیارہ دسمبر کو خواجہ برادران کو عدالت سے گرفتار کیا تھا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close