کھیل

ویلڈن امام الحق ، اُنیس اننگز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز گئے

انضمام الحق کا بھتیجا  ہونا ، جہاں اعزاز کی بات وہیں ٹیم میں سلیکشن ہونے پر کئی حلقوں کی جانب سے امام الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔۔ سوشل میڈیا اور دیگر  ذرائع ابلاغ  پر ہر ایک نے اپنی رائے کا اظہار کیا مگر امام الحق مستقل مزاج ٹھہرے ،تنقید بھی برداشت  اور اپنے بلے سے رنز اتنے اگلے کہ ہر ناقد کو اُس کا جواب مل گیا ۔۔ ون ڈے  میچز کھیلے اور خوب کھیلے ۔۔صرف اُنیس اننگز میں ایک ہزار رنز بنا ڈالے ۔۔جن میں پانچ سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں دوسرے الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ جب بھی کھیلے  بہت اچھا کھیلے ۔۔ اس کھلاڑی کا سب سے بڑا پلس پوئنٹ یہ ہے کہ ایک میچ میں فلاپ ہونے کے بعد اگلے میں کم بیک کی ہر ممکن کوش کرتا ہے اور اب تک خاصا کامیاب بھی ہے ۔۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی اچھا کھیلے مطلب اچھی مضبوط باؤلنگ لائن کے خلاف پرفارم کر کے ثابت کیا وہ کسی بھی باؤلنگ لائن کا سامنا کر سکتے ہیں ۔۔ویلڈن امام الحق ۔۔پرفارمنس جاری رکھیں ۔۔کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔۔

Show More

Related Articles

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close