اہم خبریں

ساہیوال میں دل دہلا دینے والے واقعہ ،نئے سے نئے حقائق سامنے آنے لگے ، ایک کے بعد اک ویڈیو تمام واقعے سے پردہ اٹھنے لگا ۔۔

نئی فوٹیج نے گاڑی سوار خاندان کے افراد کی بے گناہی پر مہر ثبت کر دی ۔۔ نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ٹول پلازے پر رکتی ہے ۔ نمبر پلیٹ بھی لگی ہے ٹول پلازے کی فیس دی جاتی ہے اور پھر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو جاتی ہے لیکن  گاڑی سواروں کو  کو کیا پتہ تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے ۔ اپنے ہی ملک کی پولیس انہیں کتنی بے دردی کے ساتھ مارنے جا رہی ہے ۔۔ نئی فوٹیج سب کچھ دکھا رہی ہے ۔۔ واقعے کی کڑی سے کڑی ملتی جا رہی ہے ۔۔ جبکہ جے آئی ٹی بھی اپنا کام کر رہی ہے ۔۔ تاہم ملک بھر میں فضا سوگوار ہے اور سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع ابلاغ پر صرف اور صرف انصاف کے لئے آواز اٹھائی جا رہی ہے ۔۔ گاڑی سوار خاندان کو ساہیوال کے قریب پہنچنے  پر نشانہ بنایا جاتا ہے ۔۔ بچوں کو اتار کے باقی افراد کو گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے اور یونیفارم میں ملبوث اہلکار مارنے کے بعد چلے جاتے ہیں جبکہ تھوڑی دیر بعد واپس آ کر بچ جانے الے بچوں کو پٹرول پمپ پر پہنچاتے ہیں اور گاڑی سے سامان لے کر روانہ ہو جاتے جبکہ وہاں سے گزرنے والی دوسری ٹریفک کے سوار مسلسل ویڈیوز بناتے ہیں

Show More

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close